Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
بہت مشکل ہوئی لیکن کنارہ کر لیا ہم نے - فاختہ

بہت مشکل ہوئی لیکن کنارہ کر لیا ہم نے

عارف پرویز نقیب غزلیات مطالعات: 98 پسند: 0

بہت مشکل ہوئی لیکن کنارہ کر لیا ہم نے
تمہارے بعد بھی جینا گوارا کر لیا ہم نے
۔۔۔
یہ مت پوچھو کہ گزری ہے تو گزری کس طرح جاناں
چلو جیسے بھی ہو پایا گزارا کر لیا ہم نے
۔۔۔
کسی کے ساتھ ہیں ہم تو تمہیں حیرانگی کیوں ہے
یہی سمجھو کہ تنکے کو سہارا کر لیا ہم نے
۔۔۔
تمہارے خط جلائے تو بہت روئے بہت روئے
کہ تم کو بھول جانے کا یہ چارہ کر لیا ہم نے
۔۔۔
بھلا الزام کیوں دیتے نقیبؔ اُس پہ محبت کا
خود اپنی بدنصیبی کو اشارہ کر لیا ہم نے
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید