Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
نہ وہ در ہے، نہ دریچہ، نہ وہ چہرہ، نہ گلی - فاختہ

نہ وہ در ہے، نہ دریچہ، نہ وہ چہرہ، نہ گلی

عارف پرویز نقیب غزلیات مطالعات: 75 پسند: 0

نہ وہ در ہے ، نہ دریچہ، نہ وہ چہرہ، نہ گلی
اس برس اس شہر کی ہے شام کتنی اجنبی
۔۔۔
وہ ہوائے غم چلی کہ آشیاں کی کھوج میں
نیند کے مارے پرندے کر گئے ہیں خود کشی
۔۔۔
دیکھنا کہ دل کے در پہ دستکیں دیتا ہے کون
میں ہوں، دیواریں ہیں، شب کا پہر بھی ہے آخری
۔۔۔
توڑ ڈالا اس نے مجھ کو جھوٹے وعدوں کی طرح
میں نے بھی پھر کرچیوں کے لہجے ہی میں بات کی
۔۔۔
کھا گئی ہے دشمنی اُس کی نقیبؔ ہم کو اگر
کر گئی ہے خاک اُس کو دوسروں کی دوستی
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید