Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
ہمارے بیچ جو قائم تھے سلسلے ٹُوٹے - فاختہ

ہمارے بیچ جو قائم تھے سلسلے ٹُوٹے

عارف پرویز نقیب غزلیات مطالعات: 165 پسند: 1

ہمارے بیچ جو قائم تھے سلسلے ٹُوٹے
بس ایک چوٹ سے آنکھوں کے آئینے ٹُوٹے
شریک ِ ذات رہا ہے ، نہ زخمی ہو جاۓ
ہم اپنے آپ کو کتنا سنبھال کے ٹُوٹے
قریب بیٹھا تھا لیکن ، نہ آنکھ مل پائی
کہ اس طرح سے ہمارے یہ رابطے ٹُوٹے
گُماں نہیں تھا کہ اُس کو بھی ٹوٹ جانا ہے
کہ جس کو ٹوٹ کے چاہا تو چاہ کے ٹوٹے
نقیب ضبط کا عالم عجیب عالم تھا
محبتوں کے جو سارے تھے مرحلے ٹوٹے
(عارف پرویز نقیب)
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید