Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
وہ خُدا نہ تھا مگر کیسی قیامت چھوڑ دی - فاختہ

وہ خُدا نہ تھا مگر کیسی قیامت چھوڑ دی

عارف پرویز نقیب غزلیات مطالعات: 46 پسند: 0

وہ خُدا نہ تھا مگر کیسی قیامت چھوڑ دی
خُود تو جانا تھا اُسے خاکِ ملامت چھوڑ دی
...
اب دُعا جینے کی کس کے واسطے مانگیں گے ہم
اُس نے یہ کر دیا ہم سے عداوت چھوڑ دی
...
بس کے اِک دو گام ہی تھی منزلِ اثرِ دُعا
ہم نے یہ کیا سُن لیا اُس نے عبادت چھوڑ دی
...
اِسی میں تو نقصان ہی نقصان تھا ہر ایک پل
ہم نے سچ کی جو بھی کی تھی وہ تجارت چھوڑ دی
...
یہ کسی بھی معجزے سے کم تو نہ تھا اے نقیبؔ
وہ مِلا اور سانس کی ڈوری سلامت چھوڑ دی
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید