Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
بدل لیے ہیں جو رستے ، سو کیا کہیں تم سے - فاختہ

بدل لیے ہیں جو رستے ، سو کیا کہیں تم سے

عارف پرویز نقیب غزلیات مطالعات: 45 پسند: 0

بدل لیے ہیں جو رستے ، سو کیا کہیں تم سے
کہ چھوڑا کس لیے کیسے ، سو کیا کہیں تم سے
...
ہماری نیند میں تم نے خلل نہیں ڈالا
ہمارے ٹوٹے نہ سپنے ، سو کیا کہیں تم سے
...
تمہیں ہے شکوہ کہ دیکھا نہیں تمہیں ہم نے
تمہیں ہی دیکھ کے سُن تھے ، سو کیا کہیں تم سے
...
ہے قتل و خون کا ہر سو یہ شور سا برپا
اٹھے ہیں کتنے جنازے ، سو کیا کہیں تم سے
...
یہ کیسا خوف کھڑا ہے نقیبؔ رستے میں
ہیں لوگ سہمے ہوئے سے ، سو کیا کہیں تم سے
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید