Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
سر بازار مرنے دو، پس دیوار مرنے دو - فاختہ

سر بازار مرنے دو، پس دیوار مرنے دو

عارف پرویز نقیب غزلیات مطالعات: 44 پسند: 0

سر بازار مرنے دو، پس دیوار مرنے دو
بریدہ سب ہی سر کر دو، لب اظہار مرنے دو
...
یہ دعویٰ امن کا کرنا فقط اک ڈھونگ ہے صاحب
یہ جھوٹے قول رہنے دو، سبھی اقرار کرنے دو
...
خدا را اب نہ دہراؤ پرانی داستانوں کو
میں کہتا ہوں کہانی کے سبھی کردار مرنے دو
...
خودی کے سب مداری گر دکاں اپنی بڑھا جائیں
انا کی کاٹ دو گردن ، کہ اب پندار مرنے دو
...
نقیبؔ امن کو جینے کی خواہش پہ ذبح کر دو
کہ میں جو کر چکا تھا وہ مرا اعتبار کرنے دو
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید