Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
تلاش یار میں نکلے، تلاش یار تک آئے - فاختہ

تلاش یار میں نکلے، تلاش یار تک آئے

عارف پرویز نقیب غزلیات مطالعات: 88 پسند: 0

تلاش یار میں نکلے، تلاش یار تک آئے
نہ جانے کیسے بے سایہ درو دیوار تک آئے
...
عجب اس نے محبت کی تو یہ بنیاد رکھ دی ہے
زباں ہی کاٹ دی اُس نے جو ہم اظہار تک آئے
...
جسے ہم انسان سمجھتے تھے وہ دینی راہنما نکلا
کہ یوں جوش عقیدت میں روح بیمار تک آئے
...
چلو اک روز آ کے مسئلہ فرقت بھی حل کرنا
کہ کیوں اقرار کی راہ سے رہِ انکار تک آئے
...
نقیبؔ اب غیرت و پندار کی باتیں بھلا کیونکر
کہ یوں اپنوں کے دھتکارے در ِ اغیار تک آئے
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید