Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
کیا بتلائیں کیا کیا گزرے سال کیا - فاختہ

کیا بتلائیں کیا کیا گزرے سال کیا

عارف پرویز نقیب غزلیات مطالعات: 46 پسند: 0

کیا بتلائیں کیا کیا گزرے سال کیا
بھاگتے دوڑتے خود کو ہے بد حال کیا
...
پچھلے برس کی خاک اُتاری چہرے سے
سال نو کی دھول نے استقبال کیا
...
گزرے برس صیاد نے پھندے ڈالے تھے
اب کے برس تیار نیا اک جال کیا
...
نعرے خالی پیٹ لگائے اوروں کے
جس نے جیسے چاہا استعمال کیا
...
پچھلے برس کیوں ہم نے بھوک ہی کاٹی ہے؟
کٹ جائے گا سر جو یہ ہی سوال کیا
...
مرتے ہیں یہ لوگ تو بھوک سے مر جائیں
وہ ہی کام حکومت نے اِس سال کیا
...
لوگوں نے تو بُوٹ نقیبؔ ہی چاٹے ہیں
اونچا یوں ہے وردی کا اقبال کیا
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید