Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
مجھے تم مار ڈالو گے ، چلو پھر دیکھ لیتے ہیں - فاختہ

مجھے تم مار ڈالو گے ، چلو پھر دیکھ لیتے ہیں

عارف پرویز نقیب غزلیات مطالعات: 42 پسند: 0

مجھے تم مار ڈالو گے ، چلو پھر دیکھ لیتے ہیں
میری پگڑی اچھا لو گے ، چلو پھر دیکھ لیتے ہیں
...
مجھے دھمکانے سے کیا ہے ، ہے میرا سر ہتھیلی پر
میرا یہ سر جھکا لو گے ، چلو پھر دیکھ لیتے ہیں
...
نہ دنیا ہی بنی تم سے ، نہ اپنی عاقبت سنوری
ارے کیا کیا کما لو گے ، چلو پھر دیکھ لیتے ہیں
...
میری رگ رگ میں جرات ہے صداقت ہے دیانت ہے
مجھے کیا تم مِٹا لو گے ، چلو پھر دیکھ لیتے ہیں
...
ابھی ہیں سرفروشانِ کلیسا کئی قطاروں میں
لہو کتنا بہا لو گے ، چلو پھر دیکھ لیتے ہیں
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید