Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
اب سبھی پندار کے قصے گئے - فاختہ

اب سبھی پندار کے قصے گئے

عارف پرویز نقیب غزلیات مطالعات: 43 پسند: 0

اب سبھی پندار کے قصے گئے
اب صلیب و دار کے قصے گئے
...
توڑ دی ہیں سب نے اپنی سولیاں
سچ مرا، اقرار کے قصے گئے
...
جب کتابیں طاق نسیاں ہو گئیں
غافل و بیدار کے قصے گئے
...
آستیں میں ہوتا ہے بارود اب
خنجر و تلوار کے قصے گئے
...
نفرتوں کی داستانیں عام ہیں
اب وفا و پیار کے قصے گئے
...
جھوٹ کیا بولا زباں ہی کاٹ لی
لیجیے اظہار کے قصے گئے
...
گھر نقیب اب چل پڑے ہیں چھوڑ کر
اب در و دیوار کے قصے گئے
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید