Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
بتا دوں فاصلہ کیا تھا جو کم ہونے سے پہلے تھا - فاختہ

بتا دوں فاصلہ کیا تھا جو کم ہونے سے پہلے تھا

عارف پرویز نقیب غزلیات مطالعات: 58 پسند: 0

بتا دوں فاصلہ کیا تھا جو کم ہونے سے پہلے تھا
یہ قصہ دارِ ہستی میں تو ضم ہونے سے پہلے تھا
...
وہ میرے ہاتھ میں پھولوں بھری ٹہنی کی مانند تھا
سے مگر یہ شرف بھی تو آنکھ نم ہونے سے پہلے تھا
...
کبھی میں چیخ اٹھتا تھا ۔۔۔ خراشِ آدمیت پر
میرا یہ ظرف بھی تو درد کم ہونے سے پہلے تھا
...
وہ عہد بے خودی حاصل نا آخر ہو سکا ہم کو
وہی جو جذبہ چاہت کے کم ہونے سے پہلے تھا
...
تجھے بھی ناز تھا خود پہ امیر شہر قوت کا
یہ سب تو ٹھیک ، میرا سر قلم ہونے سے پہلے تھا
...
تبسم ریز اندازِ بیاں اک دور تھا لیکن
محبت کا یہ افسانہ ، الم ہونے سے پہلے تھا
...
اُمیدِ وصل میں یہ خوش گماں دل بھی دھڑکتا تھا
مگر یہ واقعہ بھی رزقِ غم ہونے سے سے پہلے تھا
...
نقیب اب آسمانوں کی طرف نہ دیکھ حسرت سے
یہ سب خود پہ مگر قائم بھرم ہونے سے پہلے تھا
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید