Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
یہ میری بستی میں شور سا ہے ، بہت دنوں سے - فاختہ

یہ میری بستی میں شور سا ہے ، بہت دنوں سے

عارف پرویز نقیب غزلیات مطالعات: 62 پسند: 0

یہ میری بستی میں شور سا ہے ، بہت دنوں سے
یہاں سے روٹھا ہوا خدا ہے ، بہت دنوں سے
...
بہت دنوں سے چراغ اپنے جلا رہے ہیں
کہ سر پھری یہ چلی ہوا ہے، بہت دنوں سے
...
غبار چھایا ہے فکر وفن پہ تو دل یہ میرے
یہ سانپ سا کوئی پھر رہا ہے، بہت دنوں سے
...
گھسٹ رہی ہیں یہ شہر میں میرے زندہ لاشیں
اور اُن پر رقصاں عجب بلا ہے ، بہت دنوں سے
...
ہیں بے اثر سی نہ جانے کیوں یہ عبادتیں بھی
کہ بے اثر سی ہر اک دعا ہے ، بہت دنوں سے
...
کیسے پکاریں، کیسے صدا دیں، کیسے بلائیں
کہ دل بھی ہم سے خفا خفا ہے، بہت دنوں سے
...
نقیب اُس نے بھی آج ہم سے کیا ہے شکوہ
تم کہاں پر ہو، کیا ہوا ہے؟ بہت دنوں سے
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید