Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
آؤ گریہ کریں کہ قدم در قدم - فاختہ

آؤ گریہ کریں کہ قدم در قدم

عارف پرویز نقیب غزلیات مطالعات: 217 پسند: 1

آؤ گریہ کریں کہ قدم در قدم
گویا ذلت ہمارا مقدر بنی
ہم کہ انسان، انساں رہے ہی نہیں
ریزہ ریزہ یہاں عِزتیں ہو گئیں
پیار و چاہت کی سب حِدتیں کھو گئیں
ائے مرے دیس کے لوگو! آؤ سنو
میں نے دیکھا ہے مُفلس کو لٹتے ہوے
جن کو رسوا کیا،
جن کی جاں تک گئی
بیٹیاں روز ہوتی ہیں اغوا یہاں
خود کشی کا یہاں پہ رواج عام ہے
دن ہے روتا ہوا ماتمی شام ہے
یہ شرافت کی دستار اوڑھے ہوے
بھیڑیے گویا گلیوں میں چھوڑے ہوے
وہ درندے جو پکڑے گئے ہی نہیں
وہ کہ وحشی جو جکڑے گئے ہی نہیں
کب تلک حکمراں چین سے سوٸیں گے
کب تلک سایہِ غم میں ہم روٸیں گے
آسماں چُپ ہے اور یہ زمیں گُنگ ہے
آؤ ماتم کریں
آؤ گریہ کریں
آج نوحہ اُٹھاؤ کرو بین سب
خاک اپنے سروں پہ انڈیلو سبھی
ہم پہ جو حکمراں ہیں مُسلط ہوے
اپنے چُپ کی کہیں یہ سزا تو نہیں؟
چاہتوں کی یہ دھرتی تو بَنجر ہوٸی
بے کسوں کے لیے
بے بسوں کے لیے
یہ زمیں ہی نہیں
عزتوں کے محافظ رہے ہی نہیں
آؤ ماتم کریں
آؤ گریہ کریں
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید