Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
کبھی بھی راس نہ آئی تری شراب مجھے - فاختہ

کبھی بھی راس نہ آئی تری شراب مجھے

ونسینٹ پیس عصیم غزلیات مطالعات: 33 پسند: 0

کبھی بھی راس نہ آئی تری شراب مجھے
خمارِ حسن میں ہاتھ آئے پیچ و تاب مجھے
۔۔۔
لکیروں دائروں میں ٹوٹتا ہے شب کا سفر
جگاتا رہتا ہے اب بھی وہ ٹوٹا خواب مجھے
۔۔۔
ہے خاک خاک لہو رنگ موجِ دریا کیوں
سجھائی دیتا نہیں اب کوئی جواب مجھے
۔۔۔
مَیں پی گیا ہوں ترے درد کا سمندر ہی
بھنور بھنور ہی گھماتے رہے حباب مجھے
۔۔۔
شمار غیروں کو کرتا رہا مَیں اپنوں میں
بہت ہی مہنگا پڑا ہے کٹھن حساب مجھے
۔۔۔
نگہ کا رسمِ تبسم لہو کی طغیانی
ہاں لوٹتا ہی رہا خود مرا شباب مجھے
۔۔۔
یہاں کی گلیوں میں دن رات گھومتا ہی رہا
لپیٹتے ہی گئے گردشوں کے باب مجھے
۔۔۔
غبارے بھرتا رہا میں سدا محبت کے
ببُول دیتے چلے ہی گئے عذاب مجھے
۔۔۔
مَیں حرف حرف سجاتا رہا عصیمؔ جسے
کوئی تو لا دے وہ کھوئی ہوئی کتاب مجھے
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید