Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
بزم سے کیا چلا گیا کوئی - فاختہ

بزم سے کیا چلا گیا کوئی

ونسینٹ پیس عصیم غزلیات مطالعات: 35 پسند: 0

بزم سے کیا چلا گیا کوئی
اک دھواں سا اڑا گیا کوئی
۔۔۔
وعدے، قسمیں، وفا کے گیت سبھی
لمحہ بھر میں بھلا گیا کوئی
۔۔۔
دل لگی میں بڑی نفاست تھی
ہنستے ہنستے رُلا گیا کوئی
۔۔۔
مے کدے میں بڑی ہے ویرانی
حشر کیا کیا اُٹھا گیا کوئی
۔۔۔
بھیگے چلمن بتا رہے ہیں یہی
اشک دے کر چلا گیا کوئی
۔۔۔
صبح دم اب دھُواں سا اُٹھتا ہے
جیسے گھر ہی جلا گیا کوئی
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید