Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
سسکتی درد کے سینے میں ہوک اُٹھتی ہے - فاختہ

سسکتی درد کے سینے میں ہوک اُٹھتی ہے

ونسینٹ پیس عصیم غزلیات مطالعات: 34 پسند: 0

سسکتی درد کے سینے میں ہوک اُٹھتی ہے
لرزتے پتوں پہ شبنم کے راز اگلتی ہے
۔۔۔
اُلجھ گئے ہیں سبھی راستے فضاؤں کے
قدم قدم پہ محبت بھی سر پٹختی ہے
۔۔۔
اُمید بن کے یقین و گماں کی بستی میں
عجیب آس ہے جو آسروں پہ مرتی ہے
۔۔۔
حروفِ مصلحت ہی جب کریں زباں بندی
تمنا داستاں خود آپ اپنی سنتی ہے
۔۔۔
ہے ایک شور جو اندر سُنائی دیتا ہے
عصیمؔ ہر نفس اک گہما گہمی رہتی ہے
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید