Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
اب اتنی تاب نہیں جوشِ انقلاب نہیں - فاختہ

اب اتنی تاب نہیں جوشِ انقلاب نہیں

ونسینٹ پیس عصیم غزلیات مطالعات: 33 پسند: 0

اب اتنی تاب نہیں جوشِ انقلاب نہیں
کہ اب تو چشم تمنا میں کوئی خواب نہیں
۔۔۔
کھلاڑیوں سے بھرا عالمِ وفا ہے بہت
پر اپنے بامِ فلک پر اب آفتاب نہیں
۔۔۔
نہ موج موج ہے مستی نہ لہر لہر شرار
اُٹھے حباب نہ جس پر وہ سطح آب نہیں
۔۔۔
ترنگ اُٹھاتی ہے سر لمحوں کے سکوت میں جب
دلائے یاد ندامت سے خالی باب نہیں
۔۔۔
وہ ایک تلخ سفر کی حسین یادوں میں
وہ ایک سہو خطا دیکھنے کی تاب نہیں
۔۔۔
اُجڑ گیا ہے گلستاں بہار لمحوں میں
نہ ڈھونڈو یار یہاں اب کوئی گلاب نہیں
۔۔۔
عصیمؔ وقت گیا جو گیا نہ لوٹے گا
کہ جامِ عمر میں اب وقت کی شراب نہیں
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید