Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
گتسمنی میں جانے کا تمہیں وقت نہ ہوگا! - فاختہ

گتسمنی میں جانے کا تمہیں وقت نہ ہوگا!

گریفن جونز شرر غزلیات مطالعات: 60 پسند: 0

گتسمنی میں جانے کا تمہیں وقت نہ ہوگا!
سوتوں کو جگانے کا تمہیں وقت نہ ہوگا
۔۔۔
صیحون میں بکھری ہوئی لاشیں ہی ملیں گی
لاشوں کو اُٹھانے کا تمہیں وقت نہ ہوگا
۔۔۔
ہر سمت اُبھر آئے گی پنطوس کی آواز
اک گیت بھی گانے کا تمہیں وقت نہ ہوگا
۔۔۔
تثلیث کی توحید پہ مرنا ہے اِسی دم
پھر کروس اُٹھانے کا تمہیں وقت نہ ہوگا
۔۔۔
جب قوم کا ہر فرد ہو قائن کا برادر
ہابل کو بچانے کا تمہیں وقت نہ ہوگا
۔۔۔
فرعون کے زنداں کے رضامند اسیرو
کنعان میں جانے کا تمہیں وقت نہ ہوگا
۔۔۔
کچھ شہر میں کچھ کھیت میں کچھ گرجوں میں مشغول
گھر لوٹ کے جانے کا تمہیں وقت نہ ہوگا
۔۔۔
موقع ہے سنبھل جاؤ کلیسا کے خداؤ
انجیل سنانے کا تمہیں وقت نہ ہوگا
۔۔۔
مٹ جاؤ گے سمجھو گے نہ گر بات شررؔ کی
مرتوں کو بچانے کا تمہیں وقت نہ ہوگا
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید