Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
دم بخود سُن کر ہوئے ہو، انجمن کا فیصلہ - فاختہ

دم بخود سُن کر ہوئے ہو، انجمن کا فیصلہ

گریفن جونز شرر غزلیات مطالعات: 66 پسند: 0

دم بخود سُن کر ہوئے ہو، انجمن کا فیصلہ
اہلِ شب! اُلٹا تھا سُورج کی کرن کا فیصلہ
۔۔۔
کاملوں پر ہے اذیت، برگزیدوں پر عتاب
آدمی نے یوں کیا دار المحن کا فیصلہ
۔۔۔
ناچتی ہیں ہیکلوں میں نفرتوں کی دیویاں
نفرتوں سے ہو سکے گا کیا زمن کا فیصلہ
۔۔۔
یک دل و یک جاں رہو، دُنیا میں رہنا ہے اگر
ورنہ کر لو زیست سے گور و کفن کا فیصلہ
۔۔۔
سر جُھکائے سُن رہے ہیں بندگانِ رنگ و بو
حق نواؤں کی زباں سے اس چمن کا فیصلہ
۔۔۔
پاسبانو، رہبرو! صیاد و گلچیں سے کہو
باغباں ہم ہیں کریں گے ہم چمن کا فیصلہ
۔۔۔
شیطنت گاتی رہی، فرعونیت ہنستی رہی
ہائے منصف* نے کیا کس بانکپن کا فیصلہ
(پنطس پلاطوس کی طرف اشارہ ہے*)
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید