Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
حیات و مرگ کے پُر نور انسانوں میں ڈھل جاؤ - فاختہ

حیات و مرگ کے پُر نور انسانوں میں ڈھل جاؤ

گریفن جونز شرر غزلیات مطالعات: 65 پسند: 0

حیات و مرگ کے پُر نور انسانوں میں ڈھل جاؤ
اگر جینا ہے تو سُولی کے عنوانوں میں ڈھل جاؤ
۔۔۔
تمہیں آخر اُترنا ہے بلند و بالا ہیکل سے
اُترآؤ، اُتر کر میرے پیمانوں میں ڈھل جاؤ
۔۔۔
نشیمن جل رہا ہے اب یہی بچنے کی صورت ہے
اگر قلزم سے بچ نکلے بیابانوں میں ڈھل جاؤ
۔۔۔
یہوداؤں کی محل میں تمہاری قدر کیا ہو گی
جہاں سُولی کے دیوانے ہیں دیوانوں میں ڈھل جاؤ
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید