Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
بدکاری میں پکڑی عورت لائے ہیں - فاختہ

بدکاری میں پکڑی عورت لائے ہیں

ارنسٹ مل گیت مطالعات: 51 پسند: 0

بدکاری میں پکڑی عورت لائے ہیں
پاپی ہیں پر پتھر مارنے آئے ہیں
آج ذرا ناری کا کھیل تماشا ہو
کچلیں اِس کو سامنے اِس کا لاشہ ہو
۱۔
یسوع تو بھی حصہ لے سنگساری میں
تُو بھی شامل ہو اِس بیماری میں
ورنہ بتلا کیوں نہ ہم سنگسار کریں
بیوپاری ہیں کیوں نہ ہم بیوپار کریں
۲۔
یہ نہ پوچھنا اِس کا ساتھی کدھر گیا
مرد کا کیا ہے اِدھر گیا یا اُدھر گیا
آج سبھی مل جل کر پتھر ماریں گے
اِس زانی کو موت کے گھاٹ اُتاریں گے
۳۔
یسوع نے بھی غور سے سارا حال سنا
کیسا سُندر جھوٹوں نے تھا جال بُنا
مردوں کی آنکھوں میں شعلے تھے
پتھر تھامے تھے ، بڑے بھولے تھے
۴۔
جو ہے پاپ بِنا وہی پہلا وار کرے
پر پہلے مجھ سے آنکھیں چار کرے
ہر پاپ تمہارا لو میں لکھتا ہوں
کوئی کہہ تو دے صاف میں دِکھتا ہوں
۵۔
ایک ایک کر کے چھوڑ گئے سب عورت کو
کیڑے پڑ گئے سب کی جھوٹی غیرت کو
کہاں گئے جو تجھ کو پھاڑنے آئے تھے
بھیڑئیے چھوٹی بھیڑ کو پھاڑنے آئے تھے
۶۔
جا بیٹی مَیں نے بھی تجھ کو معاف کیا
پھر نہ گناہ میں پڑنا بالکل صاف کیا
میرا نام ہے یسوع دوست ہوں پاپی کا
ایسا روپ ہے یارو ملؔ کے شافی کا
۷۔
اِس سے پہلے کہ دوجے پر وار کریں
اپنی آنکھ کے شہتیروں پر غور کریں
گرتے بھائیوں بہنوں کو اُٹھائیں ہم
خوشخبری یسوع کی یوں پھیلائیں ہم
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید