Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
دیر بہت بھئی موڑ مہار - فاختہ

دیر بہت بھئی موڑ مہار

ارنسٹ مل گیت مطالعات: 58 پسند: 0

دیر بہت بھئی موڑ مہار
تجھ بن یسوع جی جیا بے قرار
اکھیاں ترسیں چھم چھم برسیں
یسوع راجہ تیرا ہی کریں انتظار
۱
ٹھنڈی محبت پڑتی جائے گھر گھر میں ہے لڑائی
ہم تو تیری دید کے پیاسے تجھ ہی سے پریت لگائی
راہ تیری تکیں، دل نذر کریں
یسوع راجا جی تیرا ہی سچا پیار
۲
تیرے خون میں دھو کر جامے ہیلیلویاہ گائیں
ایک ہی گلہ ایک گڈریا ایسے دل مل جائیں
اٹھ اٹھ کے جھکیں جھک جھک کے اٹھیں
یسوع راجا جی تیرا ہی کریں دیدار
۳
گھڑیاں ہجر کی لمبی لمبی کب تو آئے گا
رستہ تیرا تکتی دلہن ساتھ لے جائے گا
دن رات دعا کرتے ہیں سدا
یسوع راجا جی ہم کو بھی لے جا اس پار
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید