Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
ہم تو زندہ مسیح میں رہتے ہیں - فاختہ

ہم تو زندہ مسیح میں رہتے ہیں

ارنسٹ مل غزلیات مطالعات: 54 پسند: 0

ہم تو زندہ مسیح میں رہتے ہیں
جسم خاکی ہے تو بھی کہتے ہیں
موت اور زندگی ہے یسوع مسیح
موت سے زندگی کو پاتے ہیں
۱
زندگی نام ہے مسیحیوں کا
ان میں زندہ مسیحا رہتے ہیں
وہ قیامت سے کیوں ڈریں یارو
وہ قیامت پہ غالب آتے ہیں
۲
مر کے زندہ وہ لوگ رہتے ہیں
جو یسوع ناصری کو چاہتے ہیں
موت ان کے لئے وہ راستہ ہے
جس سے یسوع کو ملنے جاتے ہیں
۳
جب سے مؔل کو یسوع سے پیار ہوا
زندہ یسوع کے گیت گاتے ہیں
گیت ہوں شعر ہوں یا ہوں نغمے
بھیگ کر روح میں سناتے ہیں
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید