Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
میری روح خدا کی پیاسی ہے میری روح - فاختہ

میری روح خدا کی پیاسی ہے میری روح

ارنسٹ مل گیت مطالعات: 89 پسند: 0

میری روح خدا کی پیاسی ہے میری روح
جیسے ہرنی پانی کے نالوں کو ترستی ہے
میری روح خدا کی پیاسی ہے ، میری روح
۱۔
رات اور دن آنسو بہتے ہیں
دنیا والے سب کہتے ہیں
ہے کون کہاں ہے تیرا خدا
کیوں ہے اتنا بے چین یہ دل
کیوں جان یہ گرتی جاتی ہے
ہو گا کس دن دیدار تیرا
کب ہو گا ملنا روبرو
۲۔
یردن کی زمین سے گاؤں گا
کوہِ مصغار سے گاؤں گا
گہراؤ سے گہراؤ تک
رات اور دن ہوگا تیرا کرم
میں گیت دعا کے گاؤں گا
وہ مجھ پہ کرے اپنی رحمت
ہے میری بس یہ آرزو
۳۔
دشمن کی ملامت تیرسی ہے
کیوں اس کے ظلم کا سوگ کروں
چٹان ہے میری میرا خدا
وہ مجھ سے ہر دم کہتے ہیں
ہے کون کہاں ہے تیرا خدا
ہو گا کس دن دیدار تیرا
میرے ٹوٹے دل کی آس ہے تو
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید