Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
پوجا کریں گے تیری یسوع جی - فاختہ

پوجا کریں گے تیری یسوع جی

ارنسٹ مل گیت مطالعات: 56 پسند: 0

پوجا کریں گے تیری یسوع جی
جب تک تُو آ نہ جائے
پیار کریں گے تجھ سے یسوع جی
جب تک تُو آ نہ جائے
۱
اپنی خودی سے توبہ کرتے ہیں
تیرے نام کو اونچا کرتے ہیں
راہ تکیں گے تیری یسوع جی
جب تک تُو آ نہ جائے
۲
تیرے لہو سے دامن دھوتے ہیں
جیتے ہیں تجھ میں اور مرتے ہیں
چاہ کریں گے تیری یسوع جی
جب تک تُو آ نہ جائے
۳
وچن تیرا ہر سو پھیلائیں گے
اپنی صلیب کا بوجھ اٹھائیں گے
سیوا کریں گے تیری یسوع جی
جب تک تُو آ نہ جائے
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید