Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
شام کے سائے ڈھلتے جائیں - فاختہ

شام کے سائے ڈھلتے جائیں

ارنسٹ مل غزلیات مطالعات: 57 پسند: 0

شام کے سائے ڈھلتے جائیں
آؤ یسوع کے پاس چلیں
اس کے نور میں چلتے جائیں
آؤ یسوع کے پاس چلیں
۱
قسمیں وعدے وصل کی راتیں
ہجر کی تلخی سچ ہیں مگر
ہم یسوع کو تکتے جائیں
آؤ یسوع کے پاس چلیں
۲
سکوں کی جھنکار میں پیارے
یسوع کو نہ بیچیں ہم
حرص و ہوس سے چھٹتے جائیں
آؤ یسوع کے پاس چلیں
۳
پیار کا ساغر بہتا دھارا
پریم کا بھائی یسوع ہے
اس کے فضل سے بھرتے جائیں
آؤ یسوع کے پاس چلیں
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید