Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
بابل کے گھر سے چلی اکیلی، لیکن تُو بٹیا اکیلی نہیں - فاختہ

بابل کے گھر سے چلی اکیلی، لیکن تُو بٹیا اکیلی نہیں

ارنسٹ مل گیت مطالعات: 69 پسند: 0

بابل کے گھر سے چلی اکیلی، لیکن تُو بٹیا اکیلی نہیں
روح خدا ہے رہبر ہمیشہ ، لاڈلی میری اکیلی نہیں
۱
نازوں سے پالا تجھ کو سنبھالا جھولا جھلایا بانہوں میں
پاک خدا کی بانہوں میں سونپا، شہزادی میری اکیلی نہیں
۲
پاک کلام سے گھر کو سجانا، سُکھی رہے گا گھرانہ
یسوع مسیح تیرے ساتھ ہمیشہ ، گڑیا میری اکیلی نہیں
۳
دکھ ہو یا سکھ ہو غم ہو یا خوشیاں اپنے خدا سے لپٹنا
شوہر کی عزت کرنا ہمیشہ ، لاڈو تُو میری اکیلی نہیں
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید