Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
میری آرزو تجھے دیکھ لوں، میری جستجو تیرا گھر بنوں - فاختہ

میری آرزو تجھے دیکھ لوں، میری جستجو تیرا گھر بنوں

ارنسٹ مل غزلیات مطالعات: 66 پسند: 0

میری آرزو تجھے دیکھ لوں، میری جستجو تیرا گھر بنوں
تجھے چوم لوں تجھے پوج لوں، تیرے نام کو سب جلال دوں
1
میں بنا شبیہ پہ تیرا خدا، میں بنا کہ حمد تیری کروں
تیری ہر خوشی ہے خوشی میری ، بے مثال تو میں مثال دوں
2
ہے لہو تیرا میری زندگی ، ہے صلیب تیری فخر میرا
تیرے زخم یسوع شفا میری ، یہ شفا کا بھید میں کھول دوں
3
روحِ پاک تو ہی سکھا مجھے ، میرے دل میں یسوع کا پیار بھر
میں پاکیزگی کی شمع بنوں، یسوع نام کو میں کمال دوں
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید