Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
دھیرے دھیرے دھیرے چلو - فاختہ

دھیرے دھیرے دھیرے چلو

ارنسٹ مل گیت مطالعات: 50 پسند: 0

دھیرے دھیرے دھیرے چلو
دھیرے دھیرے دھیرے
تارے کے پیچھے، امبر کے نیچے
مکتی نے ڈیرا لگایا، یسوع مسیحا ہے آیا
آیا یسوع آیا
۱
یہ پیاری گھڑیاں مکتی کی لڑیاں
سب کو مبارک ہوں
بیٹا خدا کا شاہوں کے شاہ کا
سب کو مبارک ہو
اٹھو اٹھو اٹھو چلو، اٹھو اٹھو اٹھو
تم بھی توآؤ، سیس نواؤ
مکتی نے ڈیرا لگایا
۲
خون بہانے جان لٹانے
دھرتی پہ آیا ہے وہ
پاپ مٹانے اپنا بنانے
دھرتی پہ آیا ہے وہ
دوڑے دوڑے دوڑے دیکھو
دوڑے دوڑے دوڑے
چرواہے آتے سب کو سناتے
مکتی نے ڈیر الگایا
۳
شیطان کے کاموں کو ختم کرنے
ابنِ خدا ہے آیا
کثرت کی زندگی ہم کو دلانے
ابنِ خدا ہے آیا
دیکھو دیکھو دیکھو ذرا
دیکھو دیکھو دیکھو
مُردے جلانے شکتی دلانے
مکتی نے ڈیرا لگایا
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید