Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
جوڑے سجیں تیرے خون سے - فاختہ

جوڑے سجیں تیرے خون سے

ارنسٹ مل غزلیات مطالعات: 45 پسند: 0

جوڑے سجیں تیرے خون سے
میری تمنا یسوع
پرستش کریں تیرے خون سے
میری تمنا یسوع
۱
آنکھ میں ان کی اجالا رہے
تیرا یونہی بول بالا رہے
جئیں مریں تیرے خون سے
میری تمنا یسوع
۲
صورت یہ تیری پہ ڈھلتے رہیں
تیری صلیب کو تکتے رہیں
کلیاں کھلیں تیرے خون سے
میری تمنا یسوع
۳
ملؔ کی دعا ہے یہ جیتے رہیں
وح خداوند سے بھرتے رہیں
بڑھتے رہیں تیرے خون سے
میری تمنا یسوع
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید