Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
شکر گزار ہوں میں تیرا خداوندا - فاختہ

شکر گزار ہوں میں تیرا خداوندا

ارنسٹ مل غزلیات مطالعات: 50 پسند: 0

شکر گزار ہوں میں تیرا خداوندا
تیرے لہو کا تیری صلیب کا تیری محبت کا
1
تیرے فرشتے میری حفاظت کرتے ہیں
خیمہ لگا کر چاروں طرف وہ لڑتے ہیں
موذی کے سر کو نامِ مسیح سے کچلتے ہیں
2
آمد سے تیری ٹوٹے دلوں میں اجالا ہوا
مکتی سے لبریز ہر ایک پانی کا پیالہ ہوا
آبِ حیات ہے مفت یہ چرچا نرالا ہوا
3
آنسو میرے دامن کو یونہی بھگوتے رہیں
تیری محبت کے پھولوں کی مالا پروتے رہیں
بیج کلام کا شام صبح ہم بوتے رہیں
4
بہتے لہو کی دھار سے دل دُھلتے رہیں
روحِ خدا کی ہمراہی میں چلتے رہیں
تیری حضوری بڑھتے رہے ہم گھٹتے رہیں
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید