Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
زنجیروں کو توڑیں - فاختہ

زنجیروں کو توڑیں

ارنسٹ مل گیت مطالعات: 55 پسند: 0

زنجیروں کو توڑیں
رخ طوفان کا موڑیں
پریم سے رشتہ جوڑیں ، خداوند چاہتا ہے
سنو اےمسیحیو! سنو اے مسیحیو!
۱
شاہی کاہن بنیں، پاک دامن بنیں
شکتی مان ہوں، ہم مہان ہوں
یسوع میں ڈھل جائیں، کثرت سے پھل لائیں
تاریکی مٹائیں، خداوند چاہتا ہے
۲
روح میں یسوع بسے ، جان میں یسوع بسے
ظاہر اُس کا جلال ہر مسیحی کرے
دہ یکی بھی لائیں مل کر قدم اُٹھائیں
پیار کے دیپ جلائیں، خداوند چاہتا ہے
۳
ہے سچائی یہی یسوع ہی ہے خدا
باپ بیٹا اور روح ہم میں رہتے سدا
روح سے بھرتے جائیں، پاک کلام سنائیں
مُردوں کو جلائیں ، خداوند چاہتا ہے
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید