Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
کبھی بھی ہو نہ سکے مجھ سے خود حساب مرے - فاختہ

کبھی بھی ہو نہ سکے مجھ سے خود حساب مرے

ونسینٹ پیس عصیم غزلیات مطالعات: 34 پسند: 0

کبھی بھی ہو نہ سکے مجھ سے خود حساب مرے
حصارِ حکم نے چھینے ہیں آب و تاب مرے
۔۔۔
چِتا پہ آرزو کی راکھ راکھ ہوتے گئے
شکستہ دل کے مہکتے ہوئے گلاب مرے
۔۔۔
میں مانتا ہی گیا اہلِ دل نے جو بھی کہا
گھٹے ذرا بھی نہ بڑھتے رہے عذاب مرے
۔۔۔
جنونِ عشق نے کیا!، مبتلائے عشق کیا
فریبِ حسن نے پتھرائے خوب خواب مرے
۔۔۔
سکوتِ ہجر میں جاگا ہے تیرے درد کا چاند
شبِ ستم ہے کہ سب ٹوٹے اضطراب مرے
۔۔۔
ہے ماہتاب جو ٹھہرا اک آ کے دریا پر
ہیں موج موج پہ رقصاں سبھی حباب مرے
۔۔۔
عصیمؔ دردِ صلیبی کہیں نہ رُک جائے
کہ صحرا صحرا برستے رہیں سحاب مرے
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید