Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
سجدہؑ شوق ہے آئے ہیں صنم خانے تک - فاختہ

سجدہؑ شوق ہے آئے ہیں صنم خانے تک

ونسینٹ پیس عصیم غزلیات مطالعات: 27 پسند: 0

سجدہؑ شوق ہے آئے ہیں صنم خانے تک
ورنہ ہم رند فقط رند تھے مر جانے تک
۔۔۔
شوقِ دیدار مٹاتے یا سُناتے دل کی
ایک الجھن میں رہے اُن کے چلے جانے تک
۔۔۔
شدتِ سنگِ رقیباں میں کمی کی خاطر
آپ بھی ہاتھ بڑھا دیجئے دیوانے تک
۔۔۔
تشنہ لب پیاس کی شدت میں ہوئے ہیں بے کل
کوئی تو تھام لے آ کر ذرا پیمانے تک
۔۔۔
زخم بھر بھر کے کھلے درد بڑھاتے جاؤ
کریں گے اُف نہ تمہارے ستم اُٹھانے تک
۔۔۔
ہم چٹخ جاتے جو پتھر کے بنائے ہوتے
پھول بن بن کے بکھرتے رہے بُت خانے تک
۔۔۔
آس جب یاس کے آنگن میں اُتر آئے عصیمؔ
آستاں بنتے چلے جاتے ہیں ویرانے تک
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید