Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
جب خزاں میں بہار پھلتی ہے - فاختہ

جب خزاں میں بہار پھلتی ہے

ونسینٹ پیس عصیم غزلیات مطالعات: 31 پسند: 0

جب خزاں میں بہار پھلتی ہے
تب فضا معجزوں میں ڈھلتی ہے
۔۔۔
شام ہوتی ہے تجربات کی جب
موج سورج کی سمت اچھلتی ہے
۔۔۔
دریا کر جاتے ہیں ہڑپ سورج
شام موجوں کا رُخ بدلتی ہے
۔۔۔
جان دیوار میں تب آتی ہے
اینٹ سے اینٹ جب سنبھلتی ہے
۔۔۔
راہ اور حق و زندگی ہے وہی
وہ محبت بھری جو ہستی ہے
۔۔۔
ہے رہِ عشق کی وہ قیمتِ جاں
جان جو جاں پہ آن مرتی ہے
۔۔۔
چاند کو جب عصیمؔ دیکھے چاند
بے کلی رات بھر مچلتی ہے
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید