Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
تُو نے اے رُوحِ ازل دُنیا میں کیا کیا دیکھا - فاختہ

تُو نے اے رُوحِ ازل دُنیا میں کیا کیا دیکھا

ونسینٹ پیس عصیم غزلیات مطالعات: 50 پسند: 0

تُو نے اے رُوحِ ازل دُنیا میں کیا کیا دیکھا
ہر طرف گھور اندھیروں کو کشیدہ دیکھا
...
انہی اندھیاروں میں ترتیب کیا تھی مٹّی کی
خُمر اور خاک کا بکھرا سا نظارہ دیکھا
...
تیری رنگینیٔ افکار نے پھر مٹّی کو
اپنی تخلیق کی ہر شے سے نرالا دیکھا
...
دمِ تخلیق شمع پیار کی روشن کر کے
خاک میں نُور کا بہتا ہوا دھارا دیکھا
...
زندگی خلق ہوئی بھر کے فنا کا بہروپ
تپتے صحراؤں میں گلشن کو سنوارا دیکھا
...
موت آغوش میں پھر موت کے سونے چلدی
شب کی طوُلانی نے جب پھر سے اُجالا دیکھا
...
زندگی رقم ہوئی خوُن کے دھارے سے عصیمؔ
خاک کے بُت سے نیا بُت جو نیارا دیکھا
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید