Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
دشتِ پیمائی ہے، مَیں ہوں - فاختہ

دشتِ پیمائی ہے، مَیں ہوں

ونسینٹ پیس عصیم غزلیات مطالعات: 36 پسند: 0

دشتِ پیمائی ہے، مَیں ہوں
آبلہ پائی ہے، مَیں ہوں
۔۔۔
وحشتیں ہی وحشتیں ہیں
دشتِ تنہائی ہے، مَیں ہوں
۔۔۔
مضطرب دل، چشمِ نم ہے
ایک شکیبائی ہے، مَیں ہوں
۔۔۔
کچھ نہ سمجھے، کچھ نہ جانے
یہ شناسائی ہے، مَیں ہوں
۔۔۔
بند آنکھیں جلتے سپنے
شمع آرائی ہے، مَیں ہوں
۔۔۔
خار حاصل عمر بھر کا
میری رسوائی ہے، مَیں ہوں
۔۔۔
آہ سسکی رنج ماتم
سوچِ تنہائی ہے، مَیں ہوں
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید