Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
صَدائے جرس - فاختہ

صَدائے جرس

ونسینٹ پیس عصیم گیت مطالعات: 45 پسند: 0

صَدائے جرس
...
مسیحی نوجوان تُو کلیسا کی جان ہے
گھر کی سُندرتا کا ایک تُو ہی پاسبان ہے
...
قوم کی تُو آبرو ہے گھر کا تُو سکون ہے
راحتوں کی آرزُو ہے قوم کا ستون ہے
ماں کا آسرا ہے اور باپ کا تُو مان ہے
مسیحی نوجوان تُو کلیسا کی جان ہے
...
تابعداری فرض ہے مسیح کا ایک درس ہے
قافلۂ زندگی کی تُو صدائے جرس ہے
آسماں کی وسعتوں کا تو وسیع بیان ہے
مسیحی نوجوان تُو کلیسا کی جان ہے
...
بہن حیا دار ہو بھائی کا وقار ہو
چاندنی سنگھار ہوپاکیزگی معیار ہو
بیمثال گھر ہو تیرا تب ہی تیری شان ہے
مسیحی نوجوان تُو کلیسا کی جان ہے
...
قوم تیری سو گئی غفلتوں میں کھو گئی
چھوڑ کر مسیح کو یہ کِس کی آج ہو گئی
دیکھ تند و تیز تیرے سامنے طوفان ہے
مسیحی نوجوان تو کلیسا کی جان ہے
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید