Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
گیلی ریت - فاختہ

گیلی ریت

ونسینٹ پیس عصیم نظمیں مطالعات: 35 پسند: 0

گیلی ریت
...
کتنی حسرت کتنے ارمانوں سے مَیں نے
سوچا ہے
یہ کہ تیری یاد اور تیرے نام کی خاطر
اہلِ وطن اور ایلِ وفا کے ساتھ خزاں میں
پھُول اور پتوں، بیل اور بُوٹوں سے مَیں
اُجڑا باغ سجا دوں
پُر حسرت اور یاس میں ڈوبی
شاخِ گُل کو کیا سمجھاؤں
یہ
کہ ساون کی بھیگی، اور سوندھی سوندھی باس میں اپنے
بھُولنے والے میت کی سُندر یاد میں گاتے
پی کے گیت سے دِل بہلاؤ
یا پھر، ٹھنڈی چاندنی رات میں
انجانے سے دیس سے آگے
بوڑھےسمندر سے آتی اُن مست ہَواؤں
کے جھونکوں سے دِل بہلاؤ، جو کہ
ساحل پر لیٹی خوابیدہ، گیلی ریت کی نم پلکوں سے
لے آئیں سب آنسُو چُرا کرکے
تیرے مِیت کا حال سُنائیں
جو کہ بوڑھے سال سمندر کے دامن میں بسنے والی
کتنی ہی لہروں کی مانند، گیلی ریت کے سینے پر کچھ
چھوڑ کے گہرے گہرے نقشے
یوُں کھو جائیں ، جیسے کہ
پہچان نہیں ہے
لیکن منوا پاگل منوا
جان سکا نہ جان سکے گا
بادِ خزاں کو
سودائی کی حسرت کیسے پنپ سکے گی
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید