Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
’’کون ہے یہ؟‘‘ - فاختہ

’’کون ہے یہ؟‘‘

ونسینٹ پیس عصیم نظمیں مطالعات: 28 پسند: 0

’’کون ہے یہ؟‘‘
...
ٹھہرو اور بتاؤ مُجھ کو
کون ہے یہ؟
جو دیکھ رہا ہے خوف زدہ، تصویروں کو
جکڑا ہُوا انسانوں جیسا،
ظلم کی کڑی زنجیروں میں
پتھّر دیس سے آنے والا ایک مسافر
دَرد کی دُنیاؤں کا پالا
شہرِ سنگ بدست میں حیراں
اندھیاروں کا کمبل اوڑھے
سَرد سی رات میں، من کی آگ میں ۔
پگھل رہا ہے ، اپنے جنوں میں ۔
کون ہے یہ؟
سوچوں کے بے نام جزیروں کا یہ باسی
ظلم اور استبداد کے درباروں کا داسی
ایوانوں میں اپنے لہو کار نگ سجانے والا عاصی
صبح سے لے کر شام تلک اور ،
شام سے لے کر صبح تلک یہ
بوجھل بوجھ اُٹھانے ولا،
موت کو ہنس کر گلے لگانے والا ،
محنت ہے، محنت کی عظمت کا رکھوالا۔
زَرد سی اِن تصویروں کو
توڑ ہی دے گا
ظلمت کی زنجیروں کو
جکڑا ہوا انسانوں جیسا
مر جائے گا اپنے جنوں کو اَمر بنا کے
ویرانے صحرا کو سونا رنگ بن کے
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید