Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
گو گھڑی یہ کٹھن گذاری ہے - فاختہ

گو گھڑی یہ کٹھن گذاری ہے

ونسینٹ پیس عصیم غزلیات مطالعات: 35 پسند: 0

گو گھڑی یہ کٹھن گذاری ہے
دِل کی بازی مگر ہماری ہے
...
وقت ہے وقت ، کٹ ہی جائے گا
قافلوں کا سفر تو جاری ہے
...
موت کا ہاتھ کتنا ظالم ہے
زندگی پر جمود طاری ہے
...
زخمِ دِل خودبخُود ہی بولیں گے
اب ہمارے جنوں کی باری ہے
...
خیر ہو تیرے آسمانوں کی
زندگی زندگی پہ بھاری ہے
...
اہتمامِ سحرِ جنوں تو نہیں
روشنی تیرگی پہ بھاری ہے
...
اے عصیمؔ احتیاط غنچوں سے
صحنِ گُلشن میں سنگباری ہے
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید