Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
مَر کے جس نے بھی زندگی پائی - فاختہ

مَر کے جس نے بھی زندگی پائی

ونسینٹ پیس عصیم غزلیات مطالعات: 36 پسند: 0

مَر کے جس نے بھی زندگی پائی
زندگی اُس نے ہی بھَلی پائی
...
مضطرب ہی رہُوں سَدا چاہوں
لُطف کیا تیری بے رُخی لائی
...
رات بھیگی اور انتظار بڑھا
صبح کیا کیا نہ بے کلی لائی
...
آؤ ساجن لپٹ کے مر جائیں
موت ہی میں ہے اب شکیبائی
...
رُخ سے اب تو نقاب اُٹھا دیجئے
دیکھئے ، دیکھنے چاندنی آئی
...
سارے آداب ہم سے چھُوٹ گئے
مے کدے میں جو تشنگی لائی
...
آرزوئیں عصیمؔ جلنے لگیں
کیا چراغوں نے روشنی پائی
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید