Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
چُپ چاپ اُٹھ کے بزم سے وہ قصہّ خواں گئے - فاختہ

چُپ چاپ اُٹھ کے بزم سے وہ قصہّ خواں گئے

ونسینٹ پیس عصیم غزلیات مطالعات: 37 پسند: 0

چُپ چاپ اُٹھ کے بزم سے وہ قصہّ خواں گئے
کیا کہہ دیا کِسی نے جو یوں مہرباں گئے
جلتے بگُولے دیکھنے میں ایسے محو تھے
صحرا میں تنہا چھوڑ کے پھر کارواں گئے
رُوٹھا کرے نہ کوئی خدارا کسی سے یُوں
تشنہ جنُونِ عشق میں کر پاسباں گئے
اے بادِ تُند و تیز عنایت کا شکریہ
تیرہ شبی میں روشنی کے میزباں گئے
کوئی بتائے چودھویں کے چاند کی طرح
تاروں کی انجمن کے کہاں رازداں گئے
اہلِ سُخن خلاؤں میں اَب گھورتے ہو کیا
وہ کہتے کہتے چھوڑ گئے دَاستاں گئے
حیرت میں بزمِ فکر ہے آخر یہ کیا ہُوا
دُنیائے عِلم و فن کے کہاں نکتہ داں گئے
کیوں بے قرار کر کے مجھے آج وہ عصیمؔ
اِک دِل لگی میں میکدے سے جانِ جاں گئے
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید