Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
آمدِ ثانی - فاختہ

آمدِ ثانی

ونسینٹ پیس عصیم غزلیات مطالعات: 77 پسند: 0

آمدِ ثانی
...
وا ہے چشمِ دِل، اگر، تو طالبِ دیدار ہو
آمدِ سلطاں ہے غافل نیند سے بیدار ہو
...
دھُول چھا جاتی ہے کڑیل دھوپ کے سیلاب میں
روُح کا سُندر بدن جب جان سے بیزار ہو
...
آگ سی بھڑکے گی اور سارے فسُوں جل جائیں گے
دِل اگر شہرِ غزل میں شعلۂ انوار ہو
...
کر بھروسہ ابنِ مریم پر ہے اگر تو ناتواں
نُدرتِ ایماں سے تازہ دم تِرا کردار ہو
...
ٹُوٹ جاتے ہیں یقیناً سب غلامانہ فسُوں
رُوحِ عیسیٰ سے دِلِ پُرنفس گر بیدار ہو
...
رُوح کی تلوار تیرے ہاتھ کاگہنا بنے
رُو برُو تیرے خجل ناکامیٔ اغیار ہو
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید