Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
پیکرِ الفت جہاں میں آ گیا - فاختہ

پیکرِ الفت جہاں میں آ گیا

حزقی ایل سروش غزلیات مطالعات: 51 پسند: 0

پیکرِ الفت جہاں میں آ گیا
نور سا اک زندگی میں چھا گیا
۱
زرد شاخوں کو حیاتِ نو ملی
باغباں گلشن سجانے آ گیا
۲
اُس کی آمد کا ستارہ دیکھ کر
ہر مسافر رات کو بڑھتا گیا
۳
جاں بلب تھے جو اندھیروں میں سروشؔ
اُن کو منزل کا نشاں دکھلا گیا
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید