Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
غم کا دیا جلا رکھا ہے - فاختہ

غم کا دیا جلا رکھا ہے

حزقی ایل سروش غزلیات مطالعات: 52 پسند: 0

غم کا دیا جلا رکھا ہے
آگ میں پھول کھِلا رکھا ہے
کیسی وفا اور کیسی محبت
ان باتوں میں کیا رکھا ہے
روتے ہو نہ ہنستے ہو تم
یہ حال کیا بنا رکھا ہے
دُکھ کے بعد ہی سُکھ آتا ہے
ہم نے دھوکا کھا رکھا ہے
کون اِس ہیرے کو پہچانے
مٹی میں جو دبا رکھا ہے
آنے والے کے رستے میں
ہم نے دیا جلا رکھا ہے
ہم نے سروشؔ اپنے جینے کا
ہر انداز نیا رکھا ہے
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید