Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
یہ آندھیاں اور ظلمتیں - فاختہ

یہ آندھیاں اور ظلمتیں

حزقی ایل سروش گیت مطالعات: 65 پسند: 0

یہ آندھیاں اور ظلمتیں
سب روکیں گی تجھے بڑھنے سے
تاریکیاں اور وہشتیں
سب روکیں گی تجھے بڑھنے سے
۱
دکھ سہتا جا اور بڑھتا جا
مُسکاتا جا اور گاتا جا
مایوسیاں اور دہشتیں
۲
گھبرا نہ جا شرما نہ جا
کہیں رُک نہ جا اور جھک نہ جا
یہ اداسیاں اور آفتیں
۳
ابھی دُور ہے تیرا اپنا گھر
کب پہنچے گا ذرا جلدی کر
نااُمیدیاں یہ قیامتیں
۴
یسوع المسیح تیرا بادشاہ
تجھے لینے کو ہے وہ آ رہا
بے دینیاں اور گردشیں
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید