Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
خداوند اپنے لوگوں میں آیا ہے - فاختہ

خداوند اپنے لوگوں میں آیا ہے

حزقی ایل سروش گیت مطالعات: 66 پسند: 0

خداوند اپنے لوگوں میں آیا ہے
پاک رُوح کا پہرہ ہر سُو چھایا ہے
وہ آیا ہے یسوع آیا ہے
...
دشمن سارے بھاگیں گے
بندھن سارے ٹوٹیں گے
کیونکہ اُس نے تخت اپنا
یہاں پر لگایا ہے
...
اندھی آنکھیں دیکھیں گی
مردہ رُوحیں جاگیں گی
زندگی میں اُمیدوں کی
شمع کو جلایا ہے
...
سولی پہ وہ موا ہے
وہی پیار کا رستہ ہے
جان بھی دی کلوری پہ
خون بھی بہایا ہے
...
ابدی جیون دینے کو
سچی خوشی دینے کو
اُس نے سارے انسانوں کو
اپنے پاس بلایا ہے
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید