Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
آسماں پہ شہر ہوگا، بادلوں کے پار ہوگا - فاختہ

آسماں پہ شہر ہوگا، بادلوں کے پار ہوگا

حزقی ایل سروش غزلیات مطالعات: 47 پسند: 0

آسماں پہ شہر ہوگا، بادلوں کے پار ہوگا
زندگی وہاں پہ ہوگی، زندگی کا راج ہو گا
1
رنج و الم نہ ہوں گے ، ہر لب پہ نغمے ہونگے
ہر سمت خوشیاں ہونگی، ابدی جلال ہوگا
2
ماتم وہاں نہ ہوں گے، آنسو وہاں نہ ہوں گے
موت بھی وہاں نہ ہو گی، ابدی وصال ہو گا
3
بے دم کبھی نہ ہوں گے، بھوکے کبھی نہ ہوں گے
پیاس بھی وہاں نہ ہوگی ، ہر سو کمال ہو گا
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید