Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
برگزیدوں کو ہے مژدہ آ رہا ہے المسیح - فاختہ

برگزیدوں کو ہے مژدہ آ رہا ہے المسیح

حزقی ایل سروش غزلیات مطالعات: 129 پسند: 0

برگزیدوں کو ہے مژدہ آ رہا ہے المسیح
کھلنے والا ہے یہ عقدہ آ رہا ہے المسیح
۱
آج لے کر ہاتھ میں وہ اجر دینے آئے گا
اُس کو ہی واجب ہے سجدہ آ رہا ہے المسیح
۲
اس کے آنے سے زمانوں کو ضیا مل جائے گی
اٹھ رہا ہے آج پردہ آ رہا ہے المسیح
۳
اس میں جو مر کے ہوئے شامل فرشتوں میں سروشؔ
وہ بھی ہو جائیں گے زندہ آ رہا ہے المسیح
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید